Get Alerts

آئی فون 18 متعارف نہ کیے جانے کی افواہیں زیر گردش ، لانچنگ میں تاخیر

 آئی فون 18 متعارف نہ کیے جانے کی افواہیں زیر گردش ، لانچنگ میں تاخیر

کیلیفورنیا : اگرچہ آئی فون 18 کی سیریز کی لانچنگ ابھی کئی ماہ دور ہے، لیکن آئی فون 17 کی سیریز کے متعارف کروائے جانے کے چند ہی دنوں بعد ہی آئی فون 18 کے حوالے سے لیکس اور افواہیں سامنے آنے لگیں۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپل انتظامیہ نے آئی فون 18 کی لانچنگ کو 2026 کے بجائے ممکنہ طور پر 2027 کے وسط تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات ان افواہوں کی بنیاد پر سامنے آئی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ کمپنی اپنی نئی سیریز کی ریلیز میں تاخیر کر سکتی ہے۔

آئی فون 18 کی سیریز کے حوالے سے جو لیکس سامنے آئی ہیں ان کے مطابق یہ سیریز آئی فون 17 کی نسبت خاصی مختلف ہو سکتی ہے۔ نئی سیریز میں 5 بڑے ماڈلز شامل ہوں گے جن کے نام ہیں: آئی فون 17 ای، آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس، آئی فون ائیر 2، اور آئی فون 18 فولڈ۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 سیریز میں اسٹینڈرڈ Apple Silicon A20 چپ استعمال کی جائے گی اور اس میں 18 میگا پکسل کا اسٹیج فرنٹ کیمرہ بھی ہوگا، جو پہلے سے بہتر کیمرہ سسٹم کی نمائندگی کرتا ہے۔ موجودہ آئی فون 17 سیریز میں بھی 18 میگا پکسل سینٹر اسٹیج فرنٹ کیمرہ استعمال کیا گیا ہے جو صارفین کو فون کو گھمائے بغیر لینڈ اسکیپ انداز میں سیلفی لینے کی سہولت دیتا ہے۔

ٹیگز: