Get Alerts

لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

لاہور: لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی سی ڈی پولیس ٹیم کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ یہ مقابلہ اس وقت ہوا جب سندر کے علاقے میں سی سی ڈی کی ٹیم نے تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نوید عرف بیدو کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، نوید عرف بیدو 2024 میں فائرنگ کے ذریعے اے ایس آئی کو شہید کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق بیدو ایک خطرناک ملزم تھا اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔

پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے اور دیگر دو مشتبہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ٹیگز: