Get Alerts

سندھ میں طاقتور مون سون ہوائیں داخل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

سندھ میں طاقتور مون سون ہوائیں داخل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طاقتور مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مون سون کی شدت بڑھنے کے باعث جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آج سے 19 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمور، نوشہرو فیروز، دادو، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر میں بھی درمیانی سے موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ٹیگز: