Get Alerts

ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں

ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں

واشنگٹن : امریکی ٹی وی سیریز ’ہیروز‘ اور ’نیش ول‘ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی معروف ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 برس کی عمر میں چل بسیں۔

ان کے والد سکپ پینیٹیئر نے بیٹی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہیڈن کو ایک باصلاحیت فنکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے اہل خانہ اور قریبی لوگوں بلکہ دنیا بھر میں موجود اپنے لاکھوں مداحوں کے لیے بھی خوشی کا باعث تھیں۔

ہیڈن پینیٹیئر کے اہل خانہ نے اس غم کی گھڑی میں مداحوں اور میڈیا سے ان کی نجی زندگی اور رازداری کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ کی موت کی وجہ ابھی تک باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی اور خاندان کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ہیڈن نے کم عمری میں ہی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔ بعد ازاں سائنس فکشن ڈرامہ سیریز ’ہیروز‘ میں غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل چیئر لیڈر کلیئر بینیٹ کا کردار ادا کرکے انہیں عالمی سطح پر بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔

ٹیگز: