Get Alerts

سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب

سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر کی زیرِ صدارت ہوگا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 29ویں اجلاس کے ایجنڈے اور پارلیمانی کارروائی سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں سے اجلاس کی کارروائی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔ بجٹ اجلاس کے بعد یہ قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہے۔

ٹیگز: