Get Alerts

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی بسیمہ کیمپ سے تقریباً 12 کلومیٹر دور کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کی گئی۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

ٹیگز: