اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی امن و استحکام کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔