ایمسٹیلوین :ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان کھیلا گیا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان، سفیان خان اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ قومی ٹیم نے میچ میں بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کیا، تاہم دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک برتری حاصل نہ کرسکیں۔
پاکستان کو ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قومی ہاکی ٹیم اب اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 اگست کو کھیلے گی۔