چیئرمین احسان مانی نے بھارتی میڈیا کی ایشیا کپ کے حوالے سے خبرو ں کی تردید کر دی

 چیئرمین احسان مانی نے بھارتی میڈیا کی ایشیا کپ کے حوالے سے خبرو ں کی تردید کر دی
کیپشن: فوٹو فائل ۔۔۔ بشکریہ ٹویٹر اکاؤنٹ ۔۔نیوز 99

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) چیئرمین احسان مانی نے بھارتی میڈیا کی ایشیا کپ کے حوالے سے خبرو ں کی تردید کر دی  ہے ۔

ان کا کہناہے کہ 2020ء کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کی بھارت نے مکمل حمایت کی تھی ۔ایک بیان میں پی سی بی چیئرمین نے ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پاکستان کا ہی حق تھا۔انہوں نے بھارتی میڈیا پر آنیوالی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔