پاکستان میں تیار موبائل فونز پر عائد ٹیکس ختم 

  پاکستان میں تیار موبائل فونز پر عائد ٹیکس ختم 

لاہور: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستانی موبائل فونز پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا ہے ، پاکستان نے گزشتہ ماہ ملک میں موبائل فون کی مینو فیکچرنگ کے لیے چین کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ 

دو چینی کمپنیاں فیصل آباد میں سمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگا ئیں گی اور ابتدائی طور پر منصوبے میں دس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ 

انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ ای ڈی  نے بھی فروری 2020 میں موبائل ڈیوائس کی مینو فیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی ۔ پالیسی کا مقصد مقامی سرمایہ کاری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا  ۔

مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ سے ملک میں تقریباََ  دو لاکھ روزگار پیدا ہوں گے ۔ اور ملک عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا، عالمی مارکیٹ میں میڈ ان پاکستان کا برانڈ بھی فروغ پائے گا۔ 

 موبائل فون کی تیار کے پاکستان میں کم قیمت پر سمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی ۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ تین کروڑ چالیس لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں ۔