سمگل شدہ قیمتی موبائل فون پکڑے گئے ، 5 کروڑ مالیت کے ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز برآمد 

 سمگل شدہ قیمتی موبائل فون پکڑے گئے ، 5 کروڑ مالیت کے ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز برآمد 

اسلام آباد: سمگل شدہ قیمتی موبائل فون پکڑے گئے ۔ ناکہ بندی کے دوران 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کسٹمز نے  کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز کی کھیپ پکڑلی۔

 اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کسٹمز نے گولڑہ موڑ پر کارروائی کی اور سمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران کسٹمز حکام نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں