سمندر نے  غیر قانونی تارکین وطن کو آغوش میں لے لیا، لیبیا میں  کشتی ڈوب گئی، 61 تارکین وطن لاپتہ

سمندر نے  غیر قانونی تارکین وطن کو آغوش میں لے لیا، لیبیا میں  کشتی ڈوب گئی، 61 تارکین وطن لاپتہ

تریپولی :سمندر نے  غیر قانونی تارکین وطن کو آغوش میں لے لیا، لیبیا میں  کشتی ڈوب گئی، 61 تارکین وطن لاپتہ ہوگئے۔ لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 تارکین وطن لاپتہ ہوگئے، لاپتا افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا۔

 کشتی پر سوار 86 سے زائد مسافروں میں سے 25 زندہ بچا لیا گیا ہے۔ آئی او ایم کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک سے تھا۔
 آئی او ایم کے مطابق لیبیا میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے، بچائے گئے افراد کو حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔آئی او ایم کے ترجمان فلاویو ڈی گیاکومو کے مطابق رواں برس میڈیٹیرین مائیگرینٹ روٹ پر 2250 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

d6b1c04de24c143d4d85548771a2a47c


جون کے مہینے میں لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی ایڈریانا کے ساتھ یونان کے پانیوں میں پیش آنے والے واقعے میں بھی 750 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں