Get Alerts

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیارے 24 جنوری 2026 تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق بھارت کے تمام رجسٹرڈ مسافر، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس پر ہوگا۔ یہ نوواں نوٹم ہے اور پاکستان نے 24 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھی ہوئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام کا اثر دونوں ممالک کے فضائی اور تجارتی تعلقات پر پڑ سکتا ہے، اور یہ موجودہ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں لیا گیا اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: