Get Alerts

سال 2025 میں ہزاروں پاکستانی بھیک مانگنے اور غیر قانونی سفر کی وجہ سے بیرون ملک سے ڈی پورٹ

سال 2025 میں ہزاروں پاکستانی بھیک مانگنے اور غیر قانونی سفر کی وجہ سے بیرون ملک سے ڈی پورٹ

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار راجا نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 میں ہزاروں پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق سعودی عرب نے 24 ہزار، دبئی نے 6 ہزار اور آذربائیجان نے 2,500 پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے واپس بھیجا۔ مجموعی طور پر صرف سعودی عرب سے 56 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ ہو چکے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں، جس کی صدارت آغا رفیع اللہ نے کی، ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری اوورسیز نے بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں جعلی فٹ بال کلب کے ذریعے جاپان بھیجے گئے افراد، عمرے کے نام پر یورپ جانے والے پاکستانی، اور کمبوڈیا اور برما جانے والے شہریوں کے غیر قانونی سفر کے واقعات بھی سامنے آئے۔ گزشتہ تین ماہ میں ایرانی سرحد سے 450 غیر قانونی مسافر پکڑے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ گزشتہ برس پاکستان غیر قانونی یورپ سفر میں ٹاپ فائیو ممالک میں شامل تھا، لیکن مؤثر پالیسیوں کی وجہ سے اب پاکستان اس فہرست سے باہر آ گیا ہے۔ دبئی اور جرمنی نے پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ فری سہولت بھی فراہم کی ہے۔

سیکرٹری اوورسیز نے بتایا کہ سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت بڑے میگا پراجیکٹس ہیں، جن میں نوکریاں صرف ہنرمند افراد کے لیے ہیں۔ پاکستان ہر سال تقریباً 4 لاکھ ہنرمند افراد تیار کرتا ہے، جبکہ یونیورسٹی گریجویٹس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کم ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے اعلان کیا کہ جنوری 2026 میں ایمی (EMI) اپلیکیشن لانچ کی جائے گی، جس کے ذریعے بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے 24 گھنٹے قبل امیگریشن کلیئرنس حاصل کر سکیں گے۔

ٹیگز: