شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا

شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا

لاہور: راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیائے کرکٹ کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر کو پی سی بی نے برانڈ  ایمبیسیڈر مقرر کر لیا۔کرکٹ کی تاریخ میں سے زیادہ تیز یعنی 100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے شعیب اختر کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے بتایا کہ شیعب اختر کو مشیر برائے کرکٹ معاملات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق شعیب اختر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کی ۔

13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ، 163 ایک روزہ اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔