اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔اپیلٹ الیکشن ٹربیونل نے اسحاق ڈار کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا ۔

اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے. الیکشن لڑنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے. مکمل دفاع کا موقع دیئے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ اپیل کنندہ نے عدالت سے استدعا کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے کر سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

اس سے قبل 12 فروری کو الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مصدقہ ڈکلیئریشن جمع نہ کرانے پر مسترد کردئیے تھے جس پر سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا ۔اپیلٹ الیکشن ٹربیونل نے اسحاق ڈار کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے ۔