Get Alerts

وزیراعظم ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی اعتراض نہ کرے، شبلی فراز

 وزیراعظم ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی اعتراض نہ کرے، شبلی فراز
کیپشن: وزیراعظم ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی اعتراض نہ کرے، شبلی فراز
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا کہ عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن کو شفاف طریقے سے ہونا چاہیے اور ہمیشہ انتخابات کی شفافیت پر اعتراجات کیے گئے ہیں۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیے اور ہمیشہ کوشش رہی کہ انتخابات کو شفاف بنائیں جبکہ تحریک انصاف کا موقف رہا ہے کہ تمام انتخابات شفاف ہونے چایئے اور وزیراعظم ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی اعتراض نہ کرے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں اور الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی حصہ لے سکیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں ملک کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں اوران کی ووٹنگ کے لیے نظام ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام کو جلد از جلد متعارف کرانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آنے والے جنرل الیکشنز الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔ 18 ویں ترمیم کی کچھ شقوں کوٹھیک کرنا ہو گا۔ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ سینیٹ انتخابات شفاف ہوں اور قوم جان گئی ہے اوپن بیلٹ پر الیکشن کی مخالفت کرنے والے کون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنسی جرائم میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ زینب الرٹ بل کے باوجود عملاً جنسی جرائم کی کمی نظر نہیں آئی۔ جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور جنسی جرائم میں کمی نہ آنے پر وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے۔ زینب الرٹ بل پاس ہو چکا ہے لیکن عملدرآمد میں فرق نظر نہیں آیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں ملتا تھا لیکن اب 15 دن کے اندر وراثت سرٹیفکیٹ مل جائے گا اور یہ عوام کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے گھر میں رہتے ہیں اور ان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کھانے نہیں ملتے اور ایک چائے کا کپ ملتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔  محدود وسائل کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔