مولانا سراج الحق نے  دوبارہ جماعت اسلامی کی امارت سنبھال لی

مولانا سراج الحق نے  دوبارہ جماعت اسلامی کی امارت سنبھال لی

لاہور: مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی کا استعفی منظور نہیں کیا، جس کے بعدسراج الحق نے جماعت اسلامی پاکستان کی امارت دوبارہ سنبھال لی۔

 تفصیلات کے مطابق منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیرِصدارت جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

ترجمان قیصر شریف نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد کردیا اور  ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔کمیٹی میں شامل لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد اللہ بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی۔ جس کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے۔

خیال رہے سراج الحق نے  عام انتخـابات میں شکست کی بھی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےجماعت اسلامی کے امیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں