Get Alerts

بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت اب اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے اور نئی منتخب حکومت کے قیام کے لیے راستہ ہموار ہو چکا ہے۔ یونس نے اس موقع پر بنگلہ دیش میں جمہوری عمل، آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔

محمد یونس نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ طارق الرحمان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ووٹرز اور سیاسی جماعتوں نے ایک شاندار مثال قائم کی، جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہو گا۔

یونس نے عبوری حکومت کی 18 ماہ کی مدت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی عبوری دور کی قیادت کی۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات میں بی این پی نے دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی، جس کے بعد نئی حکومت کے عہدے سنبھالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ٹیگز: