Get Alerts

امریکا میں 22 برس سے ایک ہی نمبر سے لاٹری کھیلنے والے شخص نے لاکھوں ڈالر جیت لیے

امریکا میں 22 برس سے ایک ہی نمبر سے لاٹری کھیلنے والے شخص نے لاکھوں ڈالر جیت لیے

نیویارک : امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایکرون سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بالآخر 22 سالوں بعد اپنی محنت کا میٹھا پھل پایا اور لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔ اس شخص نے بتایا کہ وہ گزشتہ 22 برس سے ایک ہی چھ ہندسوں کا سیٹ (6-8-16-20-26-45) لاٹری کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ اگرچہ اس دوران انھیں چھوٹے انعامات ملے، لیکن وہ ان ہی نمبروں پر قائم رہے۔

شہری نے 4 فروری کی قرعہ اندازی کے لیے وہی نمبر خریدا، اور اس بار انہیں 35 لاکھ ڈالر کا انعام مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب قرعہ اندازی کے نتائج سامنے آئے، تو فوراً اپنے نمبروں کو پہچان لیا تھا اور یہ لمحہ ان کے لیے بہت خوشی کا باعث بنا۔

ٹیگز: