Get Alerts

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی

لاہور : پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے نائلہ نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور اس سے حاصل ہونے والے تجربات کے بارے میں بات کی۔

عماد وسیم نے لکھا کہ اپنی پہلی شادی کے دوران انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر اس دوران انہیں اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں، یعنی اپنے بچے، ملے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

عماد نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل اور والدین کی رہنمائی سے انہوں نے نائلہ سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک ایسی زندگی کی بنیاد رکھی جا سکے جو سکون، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی ہو۔

عماد وسیم نے نائلہ کی زندگی میں آنے کے بعد تبدیلیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ نائلہ نے ان کی زندگی میں سکون، وقار اور مضبوطی کا اضافہ کیا ہے، اور وہ اپنے فیصلے پر پورے یقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے 28 دسمبر 2025 کو اپنی پہلی بیوی ثانیہ اشفاق سے علیحدگی اختیار کی تھی، جن سے ان کی 3 اولادیں ہیں۔

ٹیگز: