Get Alerts

وزیراعلیٰ مریم نواز مری پہنچ گئیں، راستے میں ڈھابے پر خود چائے بنا کر پی

وزیراعلیٰ مریم نواز مری پہنچ گئیں، راستے میں ڈھابے پر خود چائے بنا کر پی

مری: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئیں، جہاں وہ اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پر قیام کریں گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پہلے ہی کشمیر پوائنٹ مری میں موجود ہیں۔

مریم نواز شریف اسلام آباد مری ایکسپریس وے کے ذریعے اپنے سکواڈ کے ہمراہ مری پہنچیں۔ مری میں نئے اور جاری منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم نواز شریف مری پہنچتے ہوئے سڑک کنارے واقع ایک ڈھابے پر رکیں اور خود چائے بنائی۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے کھانا اور چائے بنانا سب آتا ہے اور آنا بھی چاہیے۔" مریم نواز نے شکر والی چائے پی، بل ادا کیا اور ڈھابے کے عملے کو ٹپ بھی دی۔

ان کے اس اقدام نے عوامی سطح پر خوشی کی لہر دوڑائی، جہاں انہوں نے ایک سادہ اور انسان دوست تصویر پیش کی۔

ٹیگز: