’ ڈولی چائے والے‘ کی  دھوم ، بل گیٹس بھی چائے پینے پہنچ گئے 

’ ڈولی چائے والے‘ کی  دھوم ، بل گیٹس بھی چائے پینے پہنچ گئے 

ممبئی : بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور' ڈولی چائے والے  'کے  بیرون ملک بھی چرچے  ہورہے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی چائے پینے   ٹھیلے پہنچ گئے۔ بل گیٹس نے بھارت کے نجی دورے کے دوران چائے پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  شیئر کی ہے  ، بل گیٹس نے ویڈیو کے شروع میں کہاکہ  "ایک  چائے پلیز "، اس کے بعد اس کے چائے بنانے کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔

بل گیٹس نے یہ ویڈیو ڈولی چائے والے کے ساتھ بنائی ہے جس کے منفرد انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جب کہ بل گیٹس نے بھی اس کے منفرد انداز کو سراہا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی چائے والے نے اپنے مخصوص انداز سے بل گیٹس کو چائے بناکر پیش کی۔ بل گیٹس نے ویڈیو میں چائے والے کے منفرد انداز اور بھارت میں اس طرح کی اختراع کا تذکرہ کیا۔

22faaf7662b59286f7f2071520f40567

مصنف کے بارے میں