Get Alerts

کراچی: سائٹ ایریا ولیکا چورنگی پر کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی، ریسکیو کارروائیاں جاری

کراچی: سائٹ ایریا ولیکا چورنگی پر کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی، ریسکیو کارروائیاں جاری

کراچی :کراچی کے سائٹ ایریا ولیکا چورنگی پر واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرکوں کو آگ بجھانے کے لیے روانہ کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، اور اس دوران علاقے میں دھواں پھیلنے کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

اب تک آگ پر مکمل قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور مزید معلومات کی انتظار کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: