کراچی:سائٹ انڈسٹریل ایریا میں ولیکا چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، اور تاحال نقصان کے بارے میں بھی تفصیلات نہیں ملی ہیں۔ فائر بریگیڈ اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔