ہینوئی : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 53 رنز سے شکست دے دی۔ بینونی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہیں۔ سدرہ امین اور عالیہ ریاض نے بھی 26، 26 رنز بناکر ٹیم کی اسکورنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار فیلڈنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 16.5 اوورز میں صرف 91 رنز بنا سکی اور آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 3، فاطمہ ثناء نے 2 اور عائشہ ظفر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی فیلڈنگ بھی شاندار رہی، جس میں تین رن آؤٹ بھی شامل تھے۔
پاکستان کی اس فتح کے باوجود تین میچز کی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقا کے نام رہی۔