Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اہم یا انسانی جانیں؟ عظمیٰ بخاری کا کے پی حکومت پر زوردار حملہ

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اہم یا انسانی جانیں؟ عظمیٰ بخاری کا کے پی حکومت پر زوردار حملہ

لاہور : پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا میں گزشتہ 5 روز سے جاری سڑکوں کی بندش اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کے پی حکومت کی ترجیحات پر سخت سوالات اٹھا دیے۔
عظمیٰ بخاری نے صوبائی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا میں 5 روز سے سڑکیں بند ہیں، جس کے باعث ایمبولینسوں کو راستہ نہیں مل رہا اور لوگ دم توڑ رہے ہیں۔
 کے پی حکومت کے لیے عام شہریوں کی زندگیوں سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کی "آنکھ کی تکلیف" اہم ہو چکی ہے۔پنجاب حکومت کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مریم نواز کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کے پی حکومت عوام کی خدمت کے بجائے صرف احتجاج اور بانی پی ٹی آئی کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

عظمیٰ بخاری کا موقف تھا کہ   "یہ کیسی حکومت ہے جہاں سرکاری مشینری اور وسائل سڑکیں بند کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں؟ جب حکومت خود راستے روکے گی تو عوام کا تحفظ کون کرے گا؟"۔

ٹیگز: