Get Alerts

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں: وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں دوٹوک خطاب

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں: وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں دوٹوک خطاب

ویانا: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمسایہ ملک بھارت کی جانب سے پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پانی کے وسائل پر جارحانہ عزائم خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں عالمی برادری کو درپیش چیلنجز کا نقشہ کھینچتے ہوئے کہا  دنیا اس وقت جغرافیائی کشیدگی، موسمیاتی تبدیلیوں (Climate Change) اور معاشی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز کی زد میں ہے۔پائیدار ترقی    ہی وہ واحد راستہ ہے جو عالمی امن اور خوشحالی کی ضمانت دے سکتا ہے۔
تقریب کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی امن اور ترقی کے باہمی تعلق پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا امن کے بغیر ترقی اور ترقی کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہی عالمی سطح پر خوشحالی کی راہیں ہموار کر سکتا ہے۔
پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی فورم پر یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائی پانیوں کے بہاؤ میں مداخلت بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے موسمیاتی دباؤ کا سامنا کرنے والے پاکستان کے لیے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگز: