Get Alerts

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے علاقےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بعض علاقوں میں گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

زلزہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3اعشاریہ 6ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کراچی میں 12کلومیٹر زیر زمین تھا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر آگئے، این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں طلبہ کلاسز سے باہر آگئے اور تدریسی عمل معطل ہوگیا۔