Get Alerts

تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی

تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد : بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور (نیپرا) کے پاس درخواست جمع کرادی ہے۔

نیپرا ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی ہے۔اس سلسلے میں نیپرا 23 جنوری کو عوامی سماعت کرے گا۔

ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ذریعے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کے لئے رجوع کیا ہے۔