نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کل صبح 10 بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کل صبح 10 بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تقریب حلف برداری کل صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سبکدوشی کے بعد اگلے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تقریب حلف برادری کل صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہو گی جس میں صدر مملکت عارف علوی نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کےحاضرسروس  اور ریٹائرڈ ججز شریک ہوں گے۔وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان کو بھی حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہےمسلح افواج کے سربراہان ، سفارتکار اور دیگر شعبوں کے افراد بھی مدعو کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھائیں گے .