تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا 

تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا 
سورس: file

اسلام آباد: تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے خصوصی این سی او سی کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا،خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے جس میں تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھولنے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔ 

کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔

اجلاس میں کورونا کی بڑھتی  صورتحال اور اضافے کی صورت میں بندشوں پر تبادلہ خیال  کیاجائیگا ،سندھ کے ساتھ بڑھتی وباء کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ  بھی ہوگا۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آج سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر بھی پابندی ہو گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سنیکس اور کھانا تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں