Get Alerts

سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے

سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے
سورس: File

اسلام آباد:  سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ پرویز خٹک ، اسد عمر ، اسد قیصر کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق نور الحق قادری، علی امین گنڈاپور، عطاء اللہ ، راجہ خرم نواز، مراد سعید ، عمر ایوب ،شیخ رشید، شہریار آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔ 

شاہ محمود قریشی ، فہیم خان ، سیف الرحمن ، عالمگیر خان، اسلم خان، نجیب ہارون ، منصور حیات خان ، حماد اظہر، شفقت محمود ، عامر ڈوگر آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر شامل ہیں۔ 

علی زیدی ، زرتاج گل ، غلام سرور خان، ثناء اللہ مستی خیل ، فواد چودھری، قاسم سوری، شیخ راشد شفیق، صداقت عباسی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 35 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔