شاہ محمود قریشی اس انتخابات میں نہیں، وہ مجھے یاد کریں گے: یوسف رضا گیلانی

 شاہ محمود قریشی اس انتخابات میں نہیں، وہ مجھے یاد کریں گے: یوسف رضا گیلانی

ملتان:سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ  شاہ محمود قریشی   اس انتخابات میں نہیں ہیں وہ مجھے یاد کریں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ   شاہ محمود قریشی اس انتخابات میں نہیں ہیں، وہ مجھے یاد کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی ترجمانی کرے گا، آنے والا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں ہوگا اور ہم مل کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہتر نہیں ہیں، عوام کا بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، ہم عوام سے سپورٹ لے رہے ہیں اور اس سے باہر نکالنے کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ الیکشن کمیشن، صدر پاکستان اور چیف جسٹس کے اعلان کے بعد انتخابات کے انعقاد میں ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں