Get Alerts

یوسف رضا گیلانی بکا ہوا اپوزیشن لیڈر ہے: شاہ محمود قریشی

یوسف رضا گیلانی بکا ہوا اپوزیشن لیڈر ہے: شاہ محمود قریشی
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے دن اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے آنے پر تنزیہ جملے کسے ہیں۔ کہتے ہیں یوسف رضا گیلانی نے وضاحتیں دی لیکن عوام اور اپوزیشن مطمئن نہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ دینا ڈرامہ تھا،ڈرامہ تھا ،ڈرامہ تھا۔ سینیٹر دلاور نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے انہیں ایوان میں بلایا لیکن خود حاضر نہیں ہوئے۔ 

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمیں سٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے سینیٹ کے ایجنڈے کی بروقت اطلاع نہیں دی گئی ۔یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر کیسے منتخب ہوئے یہ سب کو معلوم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی جان بوجھ کر ایوان میں نہیں آئے۔ان کے استعفیٰ ڈرامہ تھا۔ہمیں پہلے ہی پتا تھا کہ استعفیٰ بلاول کو دیا تھا منظور نہیں ہوگا۔ یہ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ سے چمٹے رہیں گے اور استعفیٰ واپس لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس رضا ربانی اور شیری رحمان جیسے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو کیسے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا یہ بھی سب کو معلوم ہے۔ یوسف رضا گیلانی بکا ہوا اپوزیشن لیڈر ہے۔