لاہور :محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں لاہور، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سمیت بیشتر علاقوں میں 20 سے 23 جنوری کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔
مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی 21 سے 22 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔