Get Alerts

مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا پرامن حل ضروری، اقوام متحدہ میں زور:پاکستان

 مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا پرامن حل ضروری، اقوام متحدہ میں زور:پاکستان

نیویارک :پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل بدقسمتی سے آج تک نہیں نکالا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی تنازعات کا پرامن حل ہونا چاہیے اور پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کے حل کا خواہاں ہے۔

اسی اجلاس میں پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کونسل کی موجودہ اور سابقہ قراردادیں واضح کرتی ہیں کہ تمام تنازعات میں ڈائیلاگ ضروری ہے۔

ٹیگز: