سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب اور ان کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ،دونوں محفوظ رہے

سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب اور ان کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ،دونوں محفوظ رہے
کیپشن: فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ صدر اٹک کی حدود میں پیش آیا جس میں دونوں کی گاڑیوں میں سوراخ ہوگئے...فائل فوٹو

اٹک: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی ،سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:جج احتساب عدالت کی شریف خاندان کےخلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سےمعذرت

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 55 اٹک ون سے (ن) لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے شیخ سلمان کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم واقعے میں دونوں محفوظ رہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ صدر اٹک کی حدود میں پیش آیا جس میں دونوں کی گاڑیوں میں سوراخ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے
شیخ آفتاب احمد کے بیٹے شیخ سلمان سرور بھی مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر اٹک سے صوبائی نشست کے لیے امیدوار ہیں۔ شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے پر فائرنگ کے وقت چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری چند کلومیٹر کے فاصلے پر اٹک میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کی طبیعت ناساز
واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ شیخ آفتاب کامرہ میں انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔شیخ آفتاب پر فائرنگ کا واقعہ تھاناسٹی کی حدود میں پیش آیا۔ ان سے ایک ہفتہ قبل سکیورٹی واپس لی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں