فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6رنز دینے کا معاملہ،آئی سی سی نے خاموشی توڑ دی

فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6رنز دینے کا معاملہ،آئی سی سی نے خاموشی توڑ دی

دبئی :ورلڈ کپ کے فائنل میں اوور تھرو پر چھ رنز دینے کے فیصلہ کو جہاں سابق آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل نے تنقید کا نشانہ بنایا اور سابق کرکٹرز نے بھی فیصلے پر اعتراض اٹھایا وہیں آئی سی سی نے اس فیصلے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ کہ کرکٹ کے میدان پر موجود امپائر کو کھیل کے قوانین کی تشریح کرنے کا اختیار حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت آئی سی سی امپائر کے فیصلوں پر کوئی تبصرہ کرنے کا مجاز نہیں۔

یاد رہے کہ عالمی کپ کے فائنل میچ میں ہونے والی اوور تھرو معمہ بن گئی اور اس کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔امپائر کی جانب سے انگلینڈ کو آخری اوور میں چھ سکور دیے گئے جس کے باعث نیوزی لینڈ میچ نہ جیت سکا اور میگا ایونٹ کا فائنل میچ ٹائی ہو گیا۔

آن فیلڈ امپائر نے انگلینڈ کو چھ رنز دے دیے جس کے بعد دو آؤٹ ہونے کے باوجود بھی میچ ٹائی ہو گیا۔