Get Alerts

حمائما ملک نے ماہرہ خان کو باہمت خاتون قرار دیدیا

حمائما ملک نے ماہرہ خان کو باہمت خاتون قرار دیدیا

اسلام آباد:اداکارہ حمائما ملک نے ماہرہ خان کو باہمت خاتون قرار دےدیا۔

ایک ٹویٹ پر حمائما ملک نے ماہرہ خان کے فلم ”سپرسٹار“ کے پہلے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ایک باہمت خاتون بھی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ وہ پر امیر ہیں کہ فلم ”سپرسٹار“ میں ان کی اداکاری دیکھنے کے بعد ان کی مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔