عید الاضحیٰ‌ کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا

عید الاضحیٰ‌ کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا
کیپشن: عید الاضحیٰ‌ کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ‌ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کر دیا گیا اور اب عید کی تعطیلات 20سے23جولائی تک ہوں گی۔

بلوچستان حکومت نے عید کی تعطیلات میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جمعےکوبھی عیدکی چھٹی ہوگی، عید کی تعطیلات 20سے23جولائی تک کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا ،21،20 اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی خواہش تھی عید کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں تاہم وفاقی کابینہ نے عید کی 3دن کی چھٹیاں منظورکی ہیں۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔