چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے ایک ادارے اور پھر ایک شخص کونشانہ بنایا، پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرنی چاہئے،تحریک انصاف کو الیکشن میں ہونا چاہئے: رانا ثنا اللہ

چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے ایک ادارے اور پھر ایک شخص کونشانہ بنایا، پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرنی چاہئے،تحریک انصاف کو الیکشن میں ہونا چاہئے: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ  رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک پروگرام بناکر نوجوانوں کو گمراہ کیا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک پروگرام بناکر نوجوانوں کو گمراہ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کو ریڈ لائن بنایا۔انہوں نے پہلے ایک ادارے اور پھر ایک شخص کونشانہ بنایا۔انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ میں پی ٹی آئی کے اپنے بیانئے کا قصور ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  نو مئی کے واقعات کا سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہے۔ اس نے لوگوں کی ذہن سازی کی پھر پلاننگ کی ۔ تحریک انصاف کوا لیکشن میں ہونا چاہئے ۔ جنہوں نے نو مئی کے واقعات کے ان کے خلاف پروسیکیوشن نہیں روکی جاسکتی۔اس وجہ سے کارروائی نہیں ر ک سکتی کہ انہوں نے الیکشن کا حصہ بننا ہے۔ عدالت میں پیش ہوں،اپنی  ضمانت کرائیں اور صفائی پیش کریں۔

ان کاکہنا تھا کہ  پرویز الہی نے اپنی حکومت کے آخری تین ماہ میں ملک کولوٹا۔ہم نے پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز کیا ہے۔ گواہیاں آرہی ہیں سرحدوں کے باہر سے تانے بانے ہیں وقت تو  لگتے گا۔ ہم سے کسی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا نہیں کہا۔ پنجاب میں کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرنی چاہئے اس کا  نقصان ہوگا۔ہم سے کسی نہیں کہا کہ قربانی دیں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں۔ پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے ہر حلقے میں امیدوار ہوگا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نئی مردم شماری سے حلقوں کی تعداد میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔وزیر اعظم نے مشاورت شروع کردی ہے۔ نگران وزیرا عظم کا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہوجائے گا۔ اعظم خان کے اہل خانہ نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔عام انتخابات ایک دن اور ایک ہی وقت میں ہونے چاہئیں۔شہزاد اکبر کے بھائی حکومتی اداروں کی حراست میں نہیں ہیں۔  

مصنف کے بارے میں