Get Alerts

شام میں لڑنے والے فریقین کا جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے،امریکی وزیر خارجہ

شام میں لڑنے والے فریقین کا جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے،امریکی وزیر خارجہ

دمشق : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ شام میں مختلف متحارب گروہوں نے جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ مارکو روبیو کے مطابق تمام اہم فریقین سے براہِ راست رابطہ کر کے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کے تحت مخصوص اقدامات پر باہمی اتفاق ہوا ہے۔

مارکو روبیو نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پیش رفت کے نتیجے میں آج رات شام میں جاری انسانی المیہ اور کشیدگی میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے زور دیاہے  کہ تمام گروپوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

دوسری جانب  شام کی  حکومت نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کی فوج نے شہر سویدا سے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام دمشق پر اسرائیلی فضائی حملوں اور امریکہ کی جانب سے فوجی واپسی کے مطالبات کے پیشِ نظر سامنے آیا ہے۔

ایک روز قبل  اسرائیل کے حملے میں تین افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہو گئے تھے۔ حملے میں صدارتی محل اور وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام اور اسرائیل کے درمیان غلط فہمی ہے اور وہ دونوں فریقوں سے بات کریں گے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں ہلاک ہونے والے امریکی شہری کے معاملے پر اجلاس بلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹیگز: