Get Alerts

سوشل میڈیا پر تنقید سے متاثرہ عینا آصف نے اپنی عمر واضح کردی

سوشل میڈیا پر تنقید سے متاثرہ عینا آصف نے اپنی عمر واضح کردی

کراچی: پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ عینا آصف نے سوشل میڈیا پر اپنی عمر اور ظاہری شکل سے متعلق منفی تبصروں پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ بظاہر اپنی عمر سے بڑی نظر آتی ہیں، لیکن وہ حقیقت میں صرف 16 سال کی لڑکی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عینا آصف نے بتایا کہ انہوں نے 14 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ 16 برس کی ہیں، جو کہ سب کے علم میں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنی عمر کے حوالے سے تبصرہ کرتے وقت محتاط رہیں۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکاری کے بجائے لوگ ان کی عمر، رنگت اور جسامت پر تبصرہ کرتے ہیں، جو ان کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث بنتا ہے۔ "سوشل میڈیا پر میرا مذاق بنایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ میں 16 سال کی نہیں لگتی، جس سے میری ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے،" انہوں نے کہا۔

عینا آصف نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی محنت اور اداکاری کو سراہیں اور ظاہری شکل کی بجائے ان کے کام کو اہمیت دیں۔

ٹیگز: