اسلام آباد:پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، جے ایف 17 تھنڈر نے برطانیہ میں ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، جبکہ سی 130 نے "Eyes in the Skies" تھیم پر مبنی آرٹ ورک پیش کیا۔
جے ایف 17 تھنڈر بلاک III جدید ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر میزائلز سے لیس ہے جو پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
پاک فضائیہ کی یہ شرکت عالمی امن، سلامتی اور بین الاقوامی فوجی تعاون میں اس کے مثبت کردار کی علامت ہے۔