لاہور:منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، پنجاب حکومت نے انسدادِ منشیات کے لیے ایک خودمختار فورس "پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس" کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو جلد صوبے بھر میں فعال ہو جائے گی۔
"پنجاب کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ 2025" کے تحت بنائی گئی اس فورس کو پولیس کے مساوی اختیارات حاصل ہوں گے، جن میں گرفتاری، تلاشی، اثاثوں کی ضبطی، اور عدالت میں شواہد کی پیش کش شامل ہیں۔
فورس تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام، مشتبہ افراد کی نگرانی، اور منشیات سے حاصل شدہ اثاثوں کو ضبط کر کے نیلام کرنے جیسے اقدامات پر بھی کام کرے گی۔ ہر ضلع و تحصیل میں نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
پالیسی کے مطابق، وفاقی اور دیگر اداروں سے ڈیٹا شیئرنگ لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ قانون پر نیک نیتی سے عمل کرنے والوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔