Get Alerts

چینی کی ایکس مل قیمت میں مرحلہ وار اضافہ، حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن میں معاہدہ

چینی کی ایکس مل قیمت میں مرحلہ وار اضافہ، حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن میں معاہدہ

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ معاہدے کے تحت آئندہ تین ماہ تک ہر مہینے چینی کی ایکس مل قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کیا جائے گا۔

معاہدے پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عمران احمد نے دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق    15 جولائی 2025 سے ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔    15 اگست سے 167 روپے فی کلو،    15 ستمبر سے 169 روپے فی کلو،    اور 15 اکتوبر 2025 سے چینی کی قیمت 171 روپے فی کلو ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ جولائی کے آغاز میں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔ گزشتہ ہفتے تک ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 184.92 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی، جب کہ ایک سال قبل یہ قیمت 145.88 روپے تھی۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال چینی کی برآمد کی اجازت دی تھی، اور رواں سال قیمتوں پر قابو پانے کے لیے چینی درآمد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، لیکن آئی ایم ایف کی طرف سے ٹیکس چھوٹ نہ ملنے کے باعث درآمدی فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

ٹیگز: