کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں 18 ارب روپے سے زائد لاگت کے سولر ہوم سسٹم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ حکام نے منصوبے کے مختلف مراحل اور مستحق خاندانوں تک سہولت کی فراہمی سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔
حکومت سندھ کے مطابق منصوبے کے تحت 2 لاکھ 75 ہزار مستحق خاندانوں کو مفت سولر ہوم سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔ ہر خاندان کو 180 واٹ سولر پینل، لیتھیم بیٹری، پنکھا اور ایل ای ڈی لائٹس دی جائیں گی۔
مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو بجلی کی متبادل سہولت فراہم کی جا سکے۔