Get Alerts

لندن کے میئر صادق خان کو برطانوی ایوانِ بالا کی رکنیت مل گئی

لندن کے میئر صادق خان کو برطانوی ایوانِ بالا کی رکنیت مل گئی

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن کے میئر صادق خان کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن نامزد کردیا۔

برطانوی حکومت کے مطابق صادق خان سمیت 26 شخصیات کو لائف پیئر کا درجہ دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ہاؤس آف لارڈز میں برطانیہ کی قانون سازی سے متعلق بحث، ترامیم اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے سکیں گے۔

صادق خان 2016 سے لندن کے میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس وقت اپنی تیسری مدت مکمل کر رہے ہیں۔ ان کی ہاؤس آف لارڈز کے لیے نامزدگی کو برطانوی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے عہدے پر رہتے ہوئے کیے گئے اہم اقدامات میں شامل ہے۔

ٹیگز: