پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 8 سو 96 ہے

پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 8 سو 96 ہے

اسلام آباد : پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 8 سو 96 ہے، 997 افراد کے لیے ایک ڈاکٹر 1584 افراد کے لیے ہسپتالوں میں ایک بستر موجود ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔

؎سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت 997 افراد کے لیے ایک ڈاکٹر ، 10 ہزار 6 سو 58 افراد کے لیے ایک ڈینٹسٹ اور 1584 افراد کے لیے ہسپتالوں میں ایک بستر کی سہولت موجود ہے ۔ اسی طرح سے ملک میں مجموعی طور پر 1201 ہسپتال ، 5518 بنیادی مراکز صحت ، 683 دیہی مراکز صحت ، 5802 ڈسپنسریاں اور 731 ذچہ بچہ سنٹر قائم ہیں ۔

ملک میں ٹی بی کنٹرول کے لیے 347 مراکز ہیں جن میں سے ایک لاکھ 23 ہزار 394 بستروں کی سہولت موجود ہے ۔ ملک میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ڈاکٹوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 896 ، رجسٹرڈ ڈینٹسٹس کی تعداد 18 ہزار 333 ، رجسٹرڈ نرسوں کی تعداد99 ہزار 228 ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں صحت کا انفراسٹرکچر ہونے کے باوجود عوام کو طبی سہولیات بہتر طور پر فراہم نہ ہونے کی بڑی وجہ آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ ہے۔

اسی طرح سے صحت کے شعبے کے ماہرین ملک میں غیر مساویانہ تقسیم ، غیر تربیت یافتہ طبی ورک فورس ، بجٹ کی کمی اور معیاری صحت کی سہولیات تک محدود رسائی بھی طبی سہولیات کی فراہمی متاثر کرنے کی وجوہات ہیں ۔حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں